واشنگٹن / بحرِ ہند —
امریکی محکمہ جنگ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی افواج نے بحرِ ہند میں ایک غیر رجسٹرڈ تیل بردار جہاز M/T Majestic X کے خلاف کارروائی کی ہے جو پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایرانی خام تیل منتقل کر رہا تھا۔
محکمہ جنگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یہ جہاز ایران کو مادی معاونت فراہم کر رہا تھا اور اس کے پاس کوئی قانونی رجسٹریشن نہیں تھی۔
بیان میں مزید کہا گیا:
"ہم غیر قانونی نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور ایران کو مادی معاونت فراہم کرنے والے جہازوں کو روکنے کے لیے عالمی سطح پر کارروائیاں جاری رکھیں گے۔”
یہ کارروائی امریکا کی جانب سے ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں کے نفاذ کی حالیہ کڑی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے ایرانی تیل کی برآمد روکنے کے لیے عالمی سمندروں میں گشت تیز کر رکھا ہے۔

