واشنگٹن / برلن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن چانسلر فریڈرش میرز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے جوہری مسئلے میں مداخلت کرنے کے بجائے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے پر توجہ دیں۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے جرمن چانسلر کو وارننگ دی کہ وہ ایران سے متعلق امریکی مذاکراتی کوششوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔
واضح رہے کہ جرمن چانسلر میرز نے اس سے قبل بیان دیا تھا کہ ایرانی حکام امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات میں امریکا کو ذلیل کر رہے ہیں اور اس معاہدے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ٹرمپ نے اس بیان کو مداخلت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
صدر ٹرمپ نے زور دے کر کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے لیے سنجیدہ مذاکرات کر رہا ہے اور یورپی رہنماؤں کو اس حساس مرحلے میں غیر ضروری بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

