وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

IMG 20260529 WA1024


پیٹرول اور ڈیزل 22 روپے فی لیٹر سستے
اسلام آباد (رپورٹر) — وفاقی حکومت نے عوام کو عید کا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے (30 مئی 2026) سے ہوگا۔
نئی قیمتیں:
پیٹرول: 381.78 روپے فی لیٹر
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 380.78 روپے فی لیٹر
حکومت کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسے عوام کے لیے ریلیف قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو مہنگائی کے دباؤ سے نجات دلانا ان کی ترجیح ہے۔
یہ تیسری مسلسل کمی ہے جو حکومت نے عوام کو فراہم کی ہے۔ معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ اس سے ٹرانسپورٹ کے کرائے اور روزمرہ اشیاء کی نقل و حمل پر مثبت اثر پڑے گا۔

متعلقہ پوسٹ