”پٹھانوں سے کہنا، چوہان آ رہا ہے” — اجے دیوگن کی دھماکہ خیز نئی فلم کا اعلان

ajayaa d


ممبئی، ۲۵ جون ۲۰۲۶ء
بالی وڈ کے او جی ایکشن اسٹار اجے دیوگن نے اپنے مرحوم والد اور نامور ایکشن کوریوگرافر ویرو دیوگن کی برسی کے موقع پر اپنی نئی ایکشن فلم ”چوہان” کا اعلان کر کے شائقین کو حیران کر دیا۔ جیو اسٹوڈیوز کی جانب سے جاری کردہ ۲ منٹ ۲۴ سیکنڈ کے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
ٹیزر میں کشمیر کا پس منظر دکھایا گیا ہے جہاں عسکریت پسند فوجیوں پر حملہ آور ہوتے نظر آتے ہیں، اور پھر آدھے چہرے پر بالاکلاوا ماسک پہنے اجے دیوگن امیتابھ بچن کے مشہور گانے کی دھن پر انٹری کرتے ہیں۔ ٹیزر کا سب سے زوردار لمحہ وہ ہے جب اجے دیوگن دھاڑتے ہوئے کہتے ہیں: ”پٹھانوں سے کہنا، چوہان آ رہا ہے” — جسے شاہ رخ خان کی فلم ”پٹھان” پر ایک پُراعتماد طنز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
فلم یکم اکتوبر ۲۰۲۷ء کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ واضح رہے کہ اجے دیوگن اس وقت سنجے دت کے ساتھ فلم ”رینجر” میں بھی کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ