غزہ سے قاہرہ تک جشن: مصر کی تاریخی کامیابی، کوچ نے فتح فلسطینی عوام کے نام کردی


فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں مصر نے تاریخ رقم کرتے ہوئے آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ۴-۲ سے شکست دے کر پہلی بار راؤنڈ آف ۱۶ میں جگہ بنا لی۔ امریکہ کے شہر ڈیلس میں کھیلے گئے اس ناک آؤٹ مقابلے میں مقررہ اور اضافی وقت ایک، ایک گول سے برابر رہا۔ آسٹریلیا نے ابتدا میں خطرناک حملے کیے، کرسٹین وولپاٹو کی شاٹ کراس بار سے ٹکرائی، مگر پنالٹیز میں مصری کھلاڑیوں نے اعصاب پر قابو رکھا اور فتح سمیٹی۔
کامیابی کے بعد ہیڈ کوچ حسام حسن نے فلسطینی پرچم لہرا کر میدان کا چکر لگایا اور کہا: ’’میرا دل اور روح فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔ اللہ ان کے شہداء پر رحم فرمائے۔ میں یہ فتح مصری عوام اور باوقار فلسطینی عوام کے نام کرتا ہوں۔‘‘ ان کی یہ تصاویر منٹوں میں دنیا بھر میں وائرل ہوگئیں۔
ادھر غزہ کے علاقے دیر البلح سمیت مختلف مقامات پر فلسطینیوں نے سڑکوں پر نکل کر مٹھائیاں تقسیم کیں، ہارن بجائے اور فلسطینی و مصری پرچم لہرائے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اسے محض مصر کی نہیں بلکہ پورے عرب خطے کی فتح قرار دیا۔

متعلقہ پوسٹ