اغوا اور جنسی زیادتی کیس: رضا ڈار کی گاڑی میں غیرملکی خواتین کو ایئرپورٹ لے جانے کے شواہد سامنے آگئے

IMG 20260705 WA1693


غیرملکی خواتین سے مبینہ جنسی زیادتی اور اغوا کے کیس میں تحقیقات کے دوران اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم رضا ڈار کی گاڑی میں خواتین کو ایئرپورٹ لے جانے کی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غازی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی سامنے سے آنے والی ایک دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔
متاثرہ غیرملکی خاتون سٹیفنی کے مطابق حادثے کے بعد وہ گاڑی سے باہر نکلیں، جس کے بعد دوسری گاڑی میں سوار فیملی نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے پولیس کو موقع پر بلایا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ پولیس کی آمد کے بعد ہی انہوں نے خود کو محفوظ محسوس کیا۔
قبل ازیں پولیس نے ملزمان کے ڈی این اے نمونے حاصل کرکے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے تھے۔ متاثرہ خواتین نے پولیس افسران کو کیس کی مکمل پیروی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں غیرملکی خواتین اپنی متعلقہ سفارتخانوں اور آن لائن زوم میٹنگز کے ذریعے عدالتی کارروائی میں شریک ہوں گی۔

متعلقہ پوسٹ