ایران نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا

IMG 20260718 WA2177


ایران نے اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ) کے تمام نکات پر عملدرآمد معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اس فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ امریکا نے مذاکراتی عمل جاری رہنے کے دوران حملے کر کے اپنے وعدے توڑے، جس کے باعث تہران نے مذکورہ معاہدے پر عملدرآمد روکنے کا فیصلہ کیا۔
نائب وزیر خارجہ کے مطابق ایران اب مفاہمتی یادداشت کے کسی بھی نکتے پر عملدرآمد جاری نہیں رکھے گا جب تک صورتحال واضح نہیں ہوتی۔ یہ پیشرفت خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ