حماس کے نئے چیف؛ اسرائیل جنہیں 4 بیٹوں اور 2 بھائیوں کی شہادت کے باوجود جھکا نہ سکا


غزہ — فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کثرتِ رائے سے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ منتخب کر لیا ہے، جو شہید یحییٰ السنوار کے جانشین ہوں گے۔
خلیل الحیہ حماس کی سیاسی قیادت کے سینئر ترین رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں اور غزہ جنگ کے دوران قطر میں مذاکراتی وفد کی قیادت بھی کر چکے ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں ان کے چار بیٹے اور دو بھائی شہید ہو چکے ہیں، تاہم اس ناقابلِ تصور صدمے کے باوجود وہ مزاحمت کے راستے سے پیچھے نہیں ہٹے اور مذاکرات و قیادت کی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔
ان کے انتخاب کو حماس کی جانب سے تنظیمی تسلسل اور مزاحمتی موقف پر قائم رہنے کے عزم کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق نئے سربراہ کو غزہ کی تعمیرِ نو، جنگ بندی کے معاہدوں پر عملدرآمد اور تنظیم کی اندرونی صف بندی جیسے کئی اہم چیلنجز درپیش ہوں گے۔

متعلقہ پوسٹ