پاکستان نے چین سے 1.3 ارب ڈالر کی جلد ری فنانسنگ کے لیے باضابطہ درخواست کر دی

IMG 20260804 WA2077


پاکستان نے چین سے 1.3 ارب ڈالر کی جلد ری فنانسنگ کے لیے باضابطہ درخواست کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ پاکستان کی جانب سے چین کو 2.2 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی گئی تھیں، جن میں 1.3 ارب ڈالر کا چینی کمرشل قرض بھی واپس کیا گیا تھا۔
اب پاکستان چاہتا ہے کہ واپس کی گئی اس رقم کو جلد از جلد دوبارہ فنانس کیا جائے تاکہ ملک کے زرِ مبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم کیا جا سکے اور مالی گنجائش برقرار رہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد کی جانب سے بیجنگ کو باضابطہ درخواست بھجوا دی گئی ہے۔

متعلقہ پوسٹ