امریکا:طوفانی بارش اور سیلاب سے تباہی6افراد ہلاک 40ہزار لوگ بجلی سے محروم

news 1786865178 5490



news 1786865178 5490

(ویب ڈیسک)امریکی ریاست انڈیانا میں طوفانی بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی،جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیارپورٹس کےمطابق مرنیوالوں میں تین خواتین،دومرداورچارسال کا بچہ بھی شامل ہے،طوفان کی وجہ سےسیلابی صورتحال  ہے،گھر اورسڑکیں پانی میں ڈوب گئیں،چارکاؤنٹیز شدیدمتاثر ہوئیں،مختلف مقامات پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے۔

دوسری طرف سمندری طوفان جزیرے ہوائی کے علاقےمیکاواو کےقریب پہنچ گیا،علاقےمیں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا،ہواؤں کی رفتار بھی تیز ہو گئی، 40 ہزار سے زائد افرادبجلی سے محروم ہیں،حکام نےشہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ اور ایشین گیمز! پاکستانی سکواڈز کا اعلان





Source link

متعلقہ پوسٹ