بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز 6.webp


آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے زیارت، ہرنائی اور سوراب میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے۔

سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی سلسلے میں بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر مؤثرانداز میں نشانہ بنایا جس میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع سوراب کے علاقے حاجیکہ گاؤں میں کامیاب آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد جہنم واصل ہوا، سکیورٹی فورسزنے دشت کٹائی اور حاجیکہ کے درمیان مؤثر ناکہ بندی قائم کی اور دہشت گردوں کی نقل وحرکت کا سراغ لگایا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم، واکی ٹاکی، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور دیرپا امن کے قیام تک بلا تعطل اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ