"وزیراعظم اپنے وزراء کو لگام دیں ورنہ مشکلات بڑھیں گی” — بلاول کا واضح انتباہ

IMG 20260624 WA1880


کراچی/اسلام آباد — پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اپنے وزراء کو کنٹرول نہ کیا گیا تو حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔
بلاول نے بلدیاتی نظام کی غیرموجودگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے ایم کیو ایم کو آڑے ہاتھوں لیا اور دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ "اگر حکومت میں رہ کر عوامی مسائل حل نہیں کر سکتے تو حکومت سے نکل جائیں۔”
کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے پی پی چیئرمین نے کہا کہ "کشمیر میں حالات بگڑ چکے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ تمام مسائل سیاسی اور سفارتی طریقے سے حل کیے جائیں۔”
سیاسی مبصرین کے مطابق بلاول کا یہ بیان اتحادی جماعتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی بے چینی اور حکومتی کارکردگی پر عدم اطمینان کا واضح اظہار ہے۔

متعلقہ پوسٹ