ایران جنگ پر امریکی فوجی قیادت بھی پریشان، ٹرمپ کے وزیرِ جنگ کو جنگ طول نہ دینے کا مشورہ

امریکی وزیر جنگ.webp


ایران جنگ پر امریکی فوجی قیادت بھی پریشان، ٹرمپ کے وزیرِ جنگ کو جنگ طول نہ دینے کا مشورہ

ایران کے خلاف مسلسل کارروائیاں امریکی فوجی صلاحیتوں پر ناقابلِ برداشت دباؤ ڈال رہی ہیں

ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کو طویل عرصے تک جاری رکھنے پر امریکی فوجی قیادت نے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ کو خبردار کردیا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف طویل فوجی کارروائی قابلِ قبول نہیں، کیونکہ اس سے امریکی ہتھیاروں کے ذخائر اور فوجی تیاری متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق کئی اعلیٰ فوجی رہنماؤں نے پیٹ ہیگستھ کو مشورہ دیا ہے کہ ایران جنگ کو طول دینے سے گریز کیا جائے۔ امریکی فوجی حکام کے مطابق ایران کے خلاف مسلسل کارروائیاں امریکی فوجی صلاحیتوں پر ناقابلِ برداشت دباؤ ڈال رہی ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ میں بتایا کہ طویل جنگ کے نتیجے میں امریکا دیگر محاذوں پر پیدا ہونے والے خطرات کا مؤثر مقابلہ کرنے کی صلاحیت بھی کھو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی بحری جہازوں، میزائلوں، ڈرونز اور فضائی دفاعی نظام کے ذخائر تشویشناک حد تک کم ہوچکے ہیں، جبکہ امریکی بحریہ نے موجودہ فوجی کارروائیوں کو غیر پائیدار قرار دیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی بحریہ کے صرف ایک چوتھائی ڈسٹرائرز ہی فوری تعیناتی کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مقبولیت سے متعلق سامنے آنے والے سرویز کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جعلی قرار دے دیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ کرپٹ میڈیا کے جعلی سروے بے نقاب ہوچکے ہیں اور جعلی سرویز کے خلاف کچھ نہ کچھ کرنا ضروری ہے۔

امریکی صدر نے وفاقی مواصلاتی کمیشن پر بھی زور دیا کہ اسے جعلی سرویز کے معاملے میں قدم اٹھانا چاہیے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ