مصباح الحق نے استعفیٰ دے دیا، وجہ کیا بنی؟

6820f287ce69ae31d5d2b7322c93bf9a L


دورہ انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ جاری ہے اسی دوران پہلا استعفیٰ بھی آ گیا ہے۔

لیڈز میں اننگ کی شکست کے بعد لارڈز میں بھی انگلینڈ سے 194 رنز کی بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم میں بھونچال آ گیا ہے۔ پی سی بی نے انگلینڈ میں موجود آدھی ٹیم کو واپس بلا لیا ہے ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کو ہٹا دیا ہے۔

ان تبدیلیوں کے دوران ہی ایک بڑا استعفیٰ سامنے آ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان اور سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مصباح الحق نے اپنا استعفیٰ بذریعہ ای میل پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھیج دیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مصباح الحق نے دورہ انگلینڈ کے لیے بھیجے جانے والے کھلاڑیوں پر مشاورت نہ کرنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ