غزہ کے کھنڈرات سے مزید 100 سے زائد فلسطینی شہداء کی باقیات برآمد

news 1788676830 1092



news 1788676830 1092

 (ویب ڈیسک )غزہ کےکھنڈرات سے مزید سو سے زائد فلسطینیوں کی باقیات ملنے کے بعد شہدا کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔

عرب میڈیا کےمطابق یہ فلسطینی 19 نومبر 2023 کو پناہ گزین کیمپ پر ہونے والی بمباری میں شہید ہوئے تھے،انکی باقیات ملبے سے نکال کر شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

نمازِجنازہ کےبعدشہدا کو فلسطینی پرچم میں لپیٹ کر سپردِ خاک کیاگیا،اس موقع پرشہریوں نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا،غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد تباہ شدہ عمارتوں کےملبےسےاب بھی لاشیں نکالنے کا عمل جاری ہے۔

 دوسری جانب اسرائیلی فوج کے سابق جرنیلوں نے حکومت پر مغربی کنارے میں قابضین کے تشدد کی پشت پناہی کا الزام لگا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق اسرائیلی جرنیلوں کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست کے لیے اصل خطرہ قابضین کی کارروائیاں ہیں، ایران یا غزہ نہیں۔

سابق جرنیلوں کا کہنا ہے کہ یہ قانون شکنی اسرائیل کی جمہوریت کے وجود کے لیے خطرہ ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ