ماہ ستمبر میں موسم ستم ڈھانے لگا، 8 سال بعد گرم ترین دن ریکارڈ
کراچی میں اس وقت سمندری ہوائیں معطل ہیں تاہم مخالف سمت سے گرم ہوا چل رہی ہے
شہرقائد میں ماہ ستمبر میں موسم ستم ڈھانے لگا، ستمبر 2017 کے بعد گزشتہ روز گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ ستمبر 2017 میں 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
شہرقائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت سمندری ہوائیں معطل ہیں تاہم مخالف سمت سے گرم ہوا چل رہی ہے۔

