عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 3روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 43 ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 191 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4ہزار 300روپے کے اضافے سے 4لاکھ 41ہزار 636روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 3ہزار 686روپے کے اضافے سے 3لاکھ 78ہزار 631روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے کے اضافے سے 6ہزار 578روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 17روپے کے اضافے سے 5ہزار 639روپے کی سطح پر آگئی۔
Source link

