پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
پیٹرول کی نئی قیمت 398 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 398 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 78 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 395 روپے 72 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 9 اکتوبر کے لیے ہوگا۔

