کراچی:
وزیر صنعت سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو نے سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ ( سائٹ) لمیٹڈ کا اچانک دورہ کرکے مختلف شعبہ جات میں کام اور حاضری کا جائزہ لیا اور مختلف ہدایات جاری کیں۔
صوبائی وزیر کے دورے کے موقع پر ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ سید احمد فواد شاہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
وزیر صعنت جام اکرام اللہ دھاریجونے سائٹ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے فرائض مکمل دیانت داری سے انجام دیں۔ انہوں نے سائٹ سیکیورٹی عملے کو خاص ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے فرائض میں کوئی بھی عفلت ہرگز نہ برتیں۔
جام اکرام اللہ دھاریجو نے افسران پر واضح کیا کہ اگر کسی بھی انتظامی افسر کے خلاف فرائض میں غفلت یا لاپرواہی کی شکایت ملی تو انتہائی سخت ایکشن لیا جائے گا۔
وزیرصنعت و تجارت سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو نے ادارے میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور صفائی کے عملے کو بھی خصوصی ہدایت جاری کیں۔

