مدینہ ریجن کی طرف بڑھنے والا کروز میزائل تباہ کر دیا گیا: اتحادی افواج

399182 1366101039


یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے جمعرات کو کہا ہے کہ مدینہ ریجن میں ایک کروز میزائل کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

جبکہ سعودی سول ڈیفنس نے نجران اور جازان شہروں کے لیے پہلے جاری کی گئی ہنگامی وارننگز واپس لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر بتایا کہ خطرہ ٹل گیا ہے۔

تاہم سول ڈیفنس نے وزارت داخلہ کی اس ہدایت کا اعادہ کیا کہ تباہ کیے گئے ڈرونز اور میزائلوں کے گرنے کے مقامات سے متعلق ویڈیوز بنانے، تصاویر لینے یا معلومات شائع اور شیئر کرنے سے گریز کی جائے۔

ترکی المالکی نے جمعرات کی صبح یہ بھی بتایا کہ مشرقی ریجن میں ایک ڈرون کو تباہ کیا گیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی سول ڈیفنس کے مطابق، بدھ کو ریاض پر حوثیوں کے ایک بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے کے بعد اس کا ملبہ گرنے سے ایک عرب شہری زخمی جبکہ ایک مکان اور گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا تھا۔

یہ تازہ کارروائی منگل کی رات سعودی فضائی دفاع کی جانب سے ریاض کے اوپر حوثیوں کے دو کروز میزائل تباہ کیے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔ حکام کے مطابق، ان میزائلوں کا ملبہ گرنے سے چار افراد زخمی ہوئے اور تقریباً 15 رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا تھا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ