نشتر اسپتال میں سی ٹی اسکین نہ کرنے پر تنازع، مریض کے لواحقین کی ویڈیو وائرل

nishter hospital1792889341 0



ملتان:

نشتر ون اسپتال کی ایمرجنسی میں مریض کے سی ٹی اسکین اور علاج کے معاملے پر لواحقین اور ڈاکٹر کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا جس کے بعد مریض کے بھائی کلیم اللہ نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔

مریض کے بھائی کلیم اللہ نے الزام عائد کیا کہ ان کے بڑے بھائی کا سی ٹی اسکین نہیں کیا جارہا تھا، تاہم ڈی ایم ایس اور ایم ایس نے تعاون کیا، لیکن ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کا رویہ نامناسب تھا۔

دوسری جانب نشتر اسپتال کے ترجمان کے مطابق ڈیوٹی پر موجود پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹر فہد نے مریض کا معائنہ کرنے کے بعد علاج تجویز کیا تھا، تاہم کلیم اللہ مسلسل سی ٹی اسکین کرانے پر اصرار کرتے رہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی میں شور شرابے کے بعد ڈی ایم ایس ایمرجنسی نے ان کے اصرار پر سی ٹی اسکین بھی تجویز کروا دیا۔

ترجمان نے الزام لگایا کہ علاج کی تمام سہولیات فراہم کیے جانے کے باوجود کلیم اللہ نے ایمرجنسی کے باہر ویڈیو بنائی اور بدزبانی کی۔

واقعے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس کے مطابق مریض کے ساتھ آئے رشتہ دار بہتر علاج کی سہولت ملنے پر ڈی ایم ایس کا شکریہ ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ