
(ویب ڈیسک)یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کو نشانہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں،سعودی اتحادی فوج کے مطابق گزشتہ روز مکہ مکرمہ کے بعد آج مدینہ منورہ ریجن کی جانب آنے والا ڈرون فضا میں تباہ کردیا گیا۔
سعودی اتحادی فوج کا کہنا ہےکہ ریاض اور مشرقی ریجن کی جانب آنے والے حوثیوں کے مزید دو ڈرونز مارگرائے گئے۔
جنوبی ریجن کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل بھی ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا گیا۔
دوسری جانب یمنی فوج کا حوثیوں کے خلاف آپریشن ’’فجرالیمن‘‘ بھی جاری ہے۔
یمنی فوج نےدعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 336 حوثی جنگجو ہلاک کردیےگئے۔
تعز سمیت مختلف مقامات پر کارروائیوں کےدوران حوثیوں کی 112 فوجی گاڑیوں اور اسلحے و گولہ بارود کے ذخائر کو بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کی کوششیں تیز، تجاویز کا مسودہ منظرعام پر آگیا

