جنوبی وزیرستان کے غیور عوام کا خوارج کا دوٹوک پیغام

south waziristan khawarij1793866617 0


جنوبی وزیرستان کے غیورعوام نے وانا میں خوارج سے قبضے میں لیا گیا سامان سرعام نذرآتش کر کے واضح پیغام دے دیا۔

وانا کے عوام نے خوارج سے قبضے میں لی گئی موٹر سائیکلیں بازار میں جلا کر مذموم عزائم خاک میں ملا دیے۔ قبائلی عوام نے جنوبی وزیرستان میں خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہ ہونے کا مؤقف واضح کرد یا۔

بے گناہوں کا خون بہانے والے خوارج کیخلاف شدید ردعمل دیتے ہوئے وانا کے شہریوں نے خوارج کے شرپسندعزائم مسترد کر دیے۔

جنوبی وزیرستان کے قبائل نے علاقے میں دہشت گردی اور خوارج کی سہولت کاری کسی صورت برداشت نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 





Source link

متعلقہ پوسٹ