کراچی میں بارات کی خوشی میں فائرنگ سے چھت پر سویا 11 سالہ بچہ جاں بحق

2712371 deathbodyx 1727287414


کورنگی سو کوارٹر میں شادی کی خوشی میں کی گئی ہوائی فائرنگ سے کمسن لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی سو کوارٹر میں شادی کی خوشی میں کی گئی ہوائی فائرنگ سے کمسن لڑکا جاں بحق ہوا۔ ایس ایچ او زمان ٹاؤن عدنان بخاری نے بتایا کہ کورنگی سو کوارٹر 51 سی سے بارات شادی ہال جانے کے لیے گزر رہی تھی کہ اس دوران کی ہوائی فائرنگ سے علاقے میں ایک گھر کی چھت پر سویا ہوا 9 سالہ ازان سینے پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی بچے کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر گزرنے والی بارات کے حوالے سے معلومات حاصل کی اور کوسٹ گارڈ چورنگی پر موجود ایک شادی ہال سے پولیس نے دلہا کو حراست میں لے لیا جبکہ فائرنگ کرنے والوں کے حوالے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ