خیبر پختونخوا کے محکمہ اطلاعات میں گزشتہ 13 سال کے دوران گم ہونے والی سرکاری گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا، جبکہ گمشدہ گاڑیاں 72 گھنٹوں میں واپس نہ کرنے والے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مشیر اطلاعات کی ہدایات پر محکمہ اطلاعات اور اس کے ماتحت دفاتر میں زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔
سیکرٹری اطلاعات کو تمام ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد پانچ روز میں تصدیق شدہ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق گمشدہ سرکاری گاڑیاں مقررہ مدت میں واپس نہ کرنے کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Source link

