امریکہ کا ایرانی جوہری پروگرام کی اطلاع دینے والے کیلئے 2 کروڑ ڈالر کا اعلان

news 1794066160 8892



news 1794066160 8892

 (24 نیوز )امریکی حکومت نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اہم خفیہ معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے 2 کروڑ ڈالر تک انعام اور محفوظ مقام پر منتقلی کی پیشکش کردی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ امریکی محکمہ خارجہ کے پروگرام ’’ریوارڈز فار جسٹس‘‘ کے تحت ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات فراہم کرنے والوں کو 20 ملین ڈالر تک انعام دیا جائے گا، جبکہ ضرورت پڑنے پر انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جاسکتی ہے۔

یہ پروگرام 1984 میں امریکی محکمہ خارجہ نے قومی سلامتی سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے شروع کیا تھا، جس کا مقصد ایسے افراد کو مالی انعامات کی پیشکش کرنا ہے جن کی فراہم کردہ معلومات امریکی شہریوں اور مفادات کے تحفظ میں مددگار ثابت ہوسکیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایران کی جانب سے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے حفاظتی معاہدوں سے متعلق ذمہ داریوں پر عمل درآمد نہ کرنے کے باعث ایجنسی کو ایران میں سینٹری فیوجز جیسے اہم پرزوں کی تیاری اور ذخیرے سے متعلق معلومات تک مسلسل رسائی حاصل نہیں رہی۔ تاہم حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ کس نوعیت کی معلومات فراہم کرنے پر مکمل 20 ملین ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار دعویٰ کرچکے ہیں کہ امریکی فوج نے ایران کے جوہری پروگرام کو مؤثر طور پر تباہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران امریکا تنازع ختم کرانے کیلئے نیا سفارتی فارمولا پیش





Source link

متعلقہ پوسٹ