
(ویب ڈیسک)جنگ کی تباہ کاریوں اور مشکلات کے درمیان غزہ میں خوشی کا ایک نادر موقع دیکھنے میں آیا، جہاں 250 فلسطینی جوڑوں نے اجتماعی شادی کی تقریب میں نئی زندگی کا آغاز کیا ہے۔
اجتماعی شادی کی اس تقریب کا اہتمام متحدہ عرب امارات کے تعاون سے کیا گیا، جس میں دولہا دلہن اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی اور خوشیوں کے لمحات ایک دوسرے کے ساتھ بانٹے۔
تقریب میں دولہا دلہن اور ان کے اہل خانہ کے چہروں پر مسکراہٹیں نمایاں رہیں، جبکہ مشکل حالات کے باوجود خوشی اور جشن کا ماحول دیکھنے میں آیا۔
یہ تقریب 7 اکتوبر 2023ء کو شروع ہونے والی اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور بربادی کے درمیان منعقد ہوئی۔
جہاں فلسطینی جوڑے طویل عرصے کی مشکلات کے بعد ازدواجی زندگی شروع کرنے کے قابل ہوئے۔

