افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی ایران سے باہر نہیں جانے دیں گے؛ محسن رضائی

news 1794395665 4146



news 1794395665 4146

(ویب ڈیسک) ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے واضح کیا ہے کہ ایران اپنی افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی ملک سے باہر منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
لبنانی میڈیا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں محسن رضائی نے کہاکہ افزودہ یورینیم ایران کے اندر ہی رہے گا اور اس کی بیرونِ ملک منتقلی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔
محسن رضائی کا یہ بیان ایران کے جوہری پروگرام اور افزودہ یورینیم کے ذخیرے سے متعلق جاری کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے،تاہم محسن رضائی نے اپنے بیان میں کسی مخصوص معاہدے یا مذاکراتی تجویز کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈال رہی ہے؛عباس عراقچی
محسن رضائی کے اس مؤقف پر امریکا یا دیگر متعلقہ فریقوں کا ردعمل بھی تاحال سامنے نہیں آیا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ