بحرین میں امریکی فوجی اڈہ نشانے پر، ایران کے 6 ڈرونز حملے کا دعویٰ

ایران کا ڈرون حملہ.webp


بحرین میں امریکی فوجی اڈہ نشانے پر، ایران کے 6 ڈرونز حملے کا دعویٰ

یہ کارروائی امریکا کے دشمنانہ اقدامات کے جواب میں کی گئی، پاسداران انقلاب

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا، ایرانی پاسداران انقلاب نے بحرین میں امریکی فوجی تنصیبات کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا، تاہم بحرین نے ایرانی حملے ناکام بنانے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب نے بحرین کے الرفاع ہیلی کاپٹر بیس پر حملہ کیا، جس میں امریکی فضائی دفاعی نظام کے ریڈار کو 6 ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی امریکا کے دشمنانہ اقدامات کے جواب میں کی گئی۔

دوسری جانب بحرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے کیے گئے متعدد فضائی حملوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا۔

بحرینی فوج کے مطابق ایران نے بحرین کے خلاف منظم جارحانہ کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ تاہم حملوں سے ہونے والے ممکنہ نقصان یا امریکی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ