مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے قریب اسرائیلی فوجی جیپ نے موٹر سائیکل پر سوار دو فلسطینی شہریوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
فلسطینی خبر رساں ادارے وفا اور انادولو ایجنسی کے مطابق جنین کے مشرقی علاقے العلمانیا میں پیش آیا۔
دونوں فلسطینیوں کے پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں. فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی فوجی گاڑی کی زد میں آنے والے دونوں فلسطینیوں کی عمریں 26 اور 36 سال ہیں۔
امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ایک شخص کے پاؤں کی ہڈی مکمل طور پر ٹوٹ گئی جبکہ سر پر بھی چوٹ آئی۔ دوسرے شخص کے پاؤں میں بھی شدید فریکچر ہوا۔
دونوں زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

