گھریلو ملازمہ کی تشدد سے ہلاکت، سرکاری افسر کی اہلیہ اور قاری کا ریمانڈ منظور

news courts1784542374 0



اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پولیس لائنز میں ایف آئی اے ڈائریکٹر کے گھر میں تشدد سے کمسن گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کے کیس میں گرفتار خاتون ملزمہ افشاں اور مدرسے کے قاری علی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

دونوں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ نائمہ عفت کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے، تاہم عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

ملزمان کی پیشی کے موقع پر نائب کورٹ عباس نے صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے ایچ الیون، پولیس لائنز سے ایک دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی تھی جہاں 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ اصغر تشدد کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، مرحومہ قرآن حفظ کر رہی تھی اور ایک سینیئر افسر کے گھر میں گھریلو ملازمہ تھی۔

تھانہ شمس کالونی میں درج مقدمے میں مدعی والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کی لاش پر تشدد کے واضح نشانات تھے جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق جسم پر ڈنڈوں کے نشانات پائے گئے ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی بچی کو مارتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

دوسری طرف، ڈی جی ایف آئی اے نے ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا کر ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ