بھارتی ایجنٹ کو امریکہ میں  19 سال قید کی سزا

news 1795199264 3250



news 1795199264 3250

(ویب ڈیسک) امریکہ میں  بھارتی حکومت کی پشت پناہی سے   خالصتان تحریک کے رہنما کو قتل کرنے کی ناکام سازش کا اعتراف کرنے والے بھارتی ایجنٹ کو  19 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ 

خالصتان تحریک کے ایک معروف رہنما کے قتل کی یہ سازش اس وسیع تر مہم کا حصہ تھی جس کا مقصد امریکہ اور کینیڈا میں موجود خالصتان تحریک کے رہنماؤں اور نریندر مودی کی حکومت پر زیادہ تنقید کرنے والوں کا صفایا کرنا تھا۔ 

امریکہ اور کینیڈا  کے  حکام نے کینیڈا اور امریکہ مین بھارتی ایجنسی کی سرپرستی اور سازش سے ہونے والی قتل و غارت کے کافی شواہد سامنے آنے کے بعد یہ انکشاف کیا تھا کہ اس مہم میں بھارت کی ھکومت اور انتیلی جنس ملوث ہے۔ کیونکہ نشانہ بننے والے خالصتان موومنٹ کے ارکان کینیدا یا بھارت کے شہری بھی ہیں اس لئے  بھارتی حکومت، انتیلی جنس ایجنسی اور ان کے آلہ کار بننے والے بری طرح پھنسے ہوئے ہیں۔ 

اب نیوز ایجنسی روئٹرز نے بتایا ہے کہ 55 سالہ نکھل گپتا نے  اس سال فروری میں اجرتی قتل، اجرتی قتل کی سازش اور منی لانڈرنگ کی سازش  میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا تھا۔ اس کے اعتراف جرم کے بعد  مین ہٹن کے  ڈسٹرکٹ جج وکٹر ماریرو نے مین ہیٹن کی فیڈرل کورٹ کی  سماعت کے دوران ملزم کو 235 ماہ (19 سال 7 ماہ) قید کی سزا سنائی۔

استغاثہ نے نکھل گپتا پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے ایک بھارتی سرکاری اہلکار کے ساتھ مل کر نیویارک میں قائم تنظیم ‘سکھس فار جسٹس’ کے رہنما اور امریکی و کینیڈین شہریت کے حامل گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش تیار کی تھی، اجرتی قاتل کے ساتھ سودا کیا تھا اور اسے پیسے دینا طے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے:  میر رضا قتل کیس، مشکوک افراد کو شاملِ تفتیش کرنے کے لیے اجازت طلب

عدالت کے ریکارڈ کا حصہ بننے والی دستاویزات کے مطابق نکھل گپتا اور بھارتی حکومت کے اہلکار وکاش یادو نے ایک اجرتی قاتل  کو 15 ہزار ڈالر رقم پہنچانے کا انتظام کیا تھا۔ یہ لوگ پہلے ہی انڈر آبزرویشن تھے اور اجرتی قاتل بن کر ان کے ساتھ سودا کرنے والا  دراصل  قانون نافذ کرنے والے ادارے کا ایک خفیہ اہلکار تھا۔

وکاش یادو پر بھی اس مقدمے میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے تاہم وہ امریکی  حکام کی حراست میں نہیں یعنی مفرور ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اس نے اپنا کوئی وکیل  مقرر کیا ہے یا نہیں۔

بھارتی حکومت نے گرپت ونت سنگھ پنوں کے  قتل کی سازش میں اپنے ایجنٹوں کے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد بھی ڈھٹائی ترک نہیں کی لیکن اب نریندر مودی حکومت اور بھارتی ایجنسی را کے لئے کینیڈا اور امریکہ میں کسی مخالف کو قتل کرنا آسان نہیں رہا۔ 





Source link

متعلقہ پوسٹ