بھارتی خارجہ پالیسی کو ایک اور دھچکا؛ ملائیشیا کی بھارت کیلئے ویزا فری سہولت ختم
‘ملائیشیا یکم جنوری2027 سے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا کے بغیر داخلے کی سہولت ختم کردے گا’
بی جے پی سرکار کی ناکام سفارتی پالیسی کے باعث آئے روز مختلف ممالک بھارت پر پابندیاں عائد کررہے ہیں۔
ملائیشیا کے محکمہ امیگریشن کے مطابق ملائیشیا یکم جنوری2027 سے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا کے بغیر داخلے کی سہولت ختم کردے گا۔
اعلامیے کے مطابق یکم جنوری کے بعد ملائیشیا میں داخلے کے لیے بھارتی شہریوں کو ویزا، پاسپورٹ سمیت دیگر شرائط پوری کرنا لازمی ہوں گی۔
بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کے مطابق 2026 میں ایران اور سری لنکا سمیت 9ممالک نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا پالیسی میں تبدیلیاں کیں جس سےان کا بیرون ملک سفرمشکل ہوگیا۔
سفارتی تجزیہ کاروں کے مطابق ملائیشیا کی جانب سے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری سہولت کا خاتمہ مودی سرکار کی خارجہ پالیسی اورسفارتی روابط کی ناکامی کاعکاس ہے۔

