کورین بینڈ بی ٹی ایس نے ماما ایوارڈز 2026 میں پانچ اعزازات جیت لیے

2675546 btsutdrlsodvavaz 1722178874



جنوبی کوریا کے عالمی شہرت یافتہ میوزک بینڈ بی ٹی ایس نے ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی موسیقی کی دنیا میں اپنی دھاک بٹھا دی۔

بینڈ نے جاپان کے شہر اوساکا میں منعقدہ ماما ایوارڈز 2026ء میں مجموعی طور پر پانچ اعزازات اپنے نام کر لیے، جن میں سال کے بہترین فنکار اور بہترین البم کے بڑے ایوارڈز بھی شامل ہیں۔

کورین میڈیا کے مطابق 20 اور 21 نومبر کو ہونے والی دو روزہ تقریب میں بی ٹی ایس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہا۔

بینڈ کو اپنے البم ’’آریرنگ‘‘ کے لیے بہترین البم کا اعزاز دیا گیا، جبکہ گانے ’’سوئم‘‘ نے بیسٹ سانگ ٹاپ 10 کی کیٹیگری میں جگہ بنائی۔

اس کے علاوہ بی ٹی ایس نے بہترین مرد میوزک گروپ اور فینز چوائس میل ٹاپ 10 کے ایوارڈز بھی حاصل کیے۔ پانچ اعزازات کی یہ کامیابی بینڈ کی عالمی مقبولیت اور مداحوں کی بھرپور حمایت کا ایک اور ثبوت ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ