لاہور (نمائندہ خصوصی) — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ انصاف کے موقع پر ایک خصوصی پیغام میں انصاف کی اہمیت اور حکومت پنجاب کے عزم کا اعادہ کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا: "جہاں انصاف کا چراغ بجھ جائے، وہاں ظلم کی تاریکی پورے معاشرے کو نگل لیتی ہے۔ انصاف وہ سورج ہے جس کی روشنی کے بغیر کسی قوم کی تقدیر کبھی روشن نہیں ہو سکتی۔”وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ: "جہاں ناانصافی ہو، وہاں بداعتمادی، نفرت، فتنہ اور انتشار جنم لیتے ہیں۔ ناانصافی نہ صرف فرد کو متاثر کرتی ہے بلکہ یہ پورے معاشرے کی جڑوں کو کمزور کر دیتی ہے۔”انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ: "اگر انصاف نہ ہو تو ترقی اور خوشحالی ادھورے خواب بن جاتی ہے۔ انصاف کی روشنی ہر فرد کی زندگی روشن کر سکتی ہے۔”وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی حکومت کے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا:”پنجاب میں انصاف اور مساوات کو ترجیح دینا میرا عزم ہے۔ ناانصافی کے سدباب کے لیے پیرا جیسے ادارے قائم کیے ہیں، اور حکومت کی پالیسیوں کا بنیادی مقصد ہر فرد کو بلاامتیاز حقوق اور انصاف کی فراہمی ہے۔”آخر میں مریم نواز شریف نے کہا:”انصاف قائم رکھنا ہماری ذمہ داری بھی ہے اور ہمارا عہد بھی۔”عالمی یومِ انصاف پر ان کا یہ پیغام واضح کرتا ہے کہ حکومت پنجاب شہریوں کو منصفانہ اور مساوی حقوق کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔
متعلقہ پوسٹ
روس: کراسنودار کرائی کے توآپسنکی ضلع میں شدید بارش سے تباہ کن سیلاب
توآپسنکی، روس (انٹرنیشنل مانیٹرنگ ڈیسک وائس آف جرمنی) روس کے جنوبی علاقے کراسنودار کرائی کے توآپسنکی ضلع میں آج شدید بارشوں کے نتیجے میں تباہ کن سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔مقامی حکام کے مطابق، موسلا دھار بارش نے ندی نالوں میں طغیانی پیدا کر دی، جس کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔ سڑکیں، پل اور متعدد رہائشی…
ڈاکٹر مہاتیر محمد نے 100 سال کی عمر مکمل کرلی، کوئی تقریب نہیں، صرف سادگی اور وقار
کوالالمپور (نیوز ڈیسک) —ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے اپنی زندگی کے 100 سال خاموشی، وقار اور سادگی کے ساتھ مکمل کرلیے۔ اس موقع پر نہ کوئی بڑی تقریب منعقد ہوئی، نہ کوئی سیاسی ہلچل دیکھی گئی، لیکن ان کی شخصیت، ان کا سفر اور ان کی بصیرت آج بھی ایک زندہ تاریخ کی مانند دنیا بھر…
مائیکروسافٹ پر سنگین سائبر حملہ، شیئرپوائنٹ سرورز نشانے پر، 100 ادارے متاثر
نیویارک/ایمسٹرڈیم – دنیا کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی مائیکروسافٹ پر ایک سنگین سائبر حملہ ہوا ہے جس میں کمپنی کے مقبول شیئرپوائنٹ سرور سافٹ ویئر کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے سے اب تک تقریباً 100 ادارے متاثر ہو چکے ہیں، جن میں سرکاری ادارے بھی شامل ہیں۔مائیکروسافٹ نے ہفتے کے روز ایک انتباہ جاری کیا تھا جس…
سپین کے شہر جمیلا میں مسلمانوں کی مذہبی تقریبات پر پابندی، اومبڈز مین نے تحقیقات کا آغاز کر دیا
سپین کے چھوٹے شہر جمیلا میں عوامی کھیلوں کے مقامات پر مذہبی تقریبات منعقد کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جسے مسلمانوں کی اجتماعات روکنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ اس پابندی کے باعث مقامی مسلم کمیونٹی شدید متفجر ہے اور انسانی حقوق کے گروپس نے اسے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ شہر…
جعلی ادویات کے خلاف بڑا قدم، مقامی ویکسین پروڈکشن کی راہ ہموار
اسلام آباد: (نمائندہ خصوصی وائس آف جرمنی )وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے پاکستان فارما مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، جس میں جعلی ادویات کی روک تھام اور مقامی ویکسین کی تیاری کے حوالے سے اہم پیش رفت پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں 2D بارکوڈ سسٹم پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ…
مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
کوئٹہ: مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے صبح 9 بجے روانہ ہوئی تھی کہ سپیزنڈ مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر اس وقت دھماکا ہو گیا جب جعفر ایکسپریس گزر رہی تھی۔ حکام کا بتانا ہے…