لندن (شوبز ڈیسک) مشہور برطانوی اداکارہ ایما واٹسن، جنہوں نے ہیری پوٹر فلم سیریز میں "ہرمائنی گرینجر” کے کردار سے عالمی شہرت حاصل کی، کو مقررہ رفتار سے زیادہ گاڑی چلانے کے باعث چھ ماہ کیلئے ڈرائیونگ سے محروم کر دیا گیا ہے۔عدالتی دستاویزات کے مطابق، ایما واٹسن نے 31 جولائی 2024 کو آکسفورڈ کے علاقے میں 30 میل فی گھنٹہ کی حد میں 38 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائی۔ چونکہ ان کے ڈرائیونگ لائسنس پر پہلے ہی 9 پوائنٹس موجود تھے، مزید تین پوائنٹس کے اضافے کے بعد برطانیہ کے "ٹوٹنگ اپ” قانون کے تحت انہیں چھ ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ہائی وِکَمب میجسٹریٹس کورٹ نے ان پر £1,044 (تقریباً 3 لاکھ 75 ہزار پاکستانی روپے) کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ ایما واٹسن اس پیشی پر خود موجود نہیں تھیں اور ان کے وکیل نے عدالت میں ان کا مؤقف پیش کیا۔دلچسپ امر یہ ہے کہ اسی دن اسی عدالت میں اداکارہ زوئی وانامییکر پر بھی تیز رفتاری کے باعث چھ ماہ کی پابندی عائد کی گئی، جنہیں 40 میل فی گھنٹہ کی حد میں 46 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔برطانیہ میں "ٹوٹنگ اپ” قانون کے مطابق اگر کسی ڈرائیور کے لائسنس پر 12 یا اس سے زائد پوائنٹس جمع ہو جائیں تو عدالت ڈرائیونگ پر عارضی پابندی عائد کر سکتی ہے۔
متعلقہ پوسٹ
بحیرہ احمر میں حوثی حملہ: سعودی عرب نے یونانی جہاز کے عملے کو پناہ دے دی
چار افراد ہلاک، دس سعودی عرب پہنچ گئے – یمنی وزیر کا انکشافیمن کے وزیر برائے انسانی حقوق و قانونی امور احمد عرمان نے انکشاف کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حالیہ حملے میں نشانہ بننے والے یونانی تجارتی جہاز "ایٹرنٹی سی” کے عملے کے 10 افراد محفوظ طور پر سعودی عرب پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔یہ جہاز…
مرغی گوشت پر ٹیکس غیرمنصفانہ، فوری واپس لیا جائے: پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن
لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب محمد شہزاد سے)پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالباسط نے مرغی کے گوشت پر لگائے گئے ٹیکس اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔عبدالباسط نے کہا کہ "جس ملک میں 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہوں، وہاں مرغی کے گوشت پر ٹیکس لگانا ظلم کے…
شاہ محمود قریشی پارٹی لیڈر نہیں بن رہے، پی ٹی آئی کے لیڈر عمران خان ہی ہیں: سلمان اکرم راجہ
راولپنڈی — پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے شاہ محمود قریشی کو پارٹی کی قیادت سونپنے کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے لیڈر صرف عمران خان ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ "یہ مفروضہ غلط ہے کہ شاہ…
ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں ’شعلے‘ کی واپسی — 6 ستمبر کو عالمی پردے پر دھوم
ٹورنٹو — بالی وڈ کی تاریخ کی سب سے مقبول اور یادگار فلم شعلے ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے جا رہی ہے۔ ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 6 ستمبر کو اس شاہکار کا خصوصی پریمئر منعقد ہوگا۔1975 میں ریلیز ہونے والی شعلے کو بھارتی سنیما کا سب سے بڑا کلاسک قرار دیا جاتا ہے، جو اپنے…
ڈونلڈ ٹرمپ ستمبر میں پاکستان کا سرکاری دورہ کر سکتے ہیں
اسلام آباد، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ستمبر 2025 میں پاکستان کا ایک سرکاری دورہ کر سکتے ہیں، جس کا امکان مقامی ٹی وی چینلز نے دو مستند ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے۔ اگر یہ دورہ یقینی ہوا، تو یہ دورہ گزشتہ 19 سال میں کسی امریکی صدر کا پاکستان میں پہلا دورہ ہوگا—جب صدر جارج ڈبلیو بش نے 2006 میں…
عرب و مسلم ممالک کا مشترکہ ردعمل، اسلامی سربراہی اجلاس 15 ستمبر کو دوحہ میں طلب — پاکستان شریک میزبان ہوگا
دوحہ: مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیلی حملوں اور غزہ میں انسانی بحران کے بعد مسلم دنیا نے مشترکہ ردعمل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ قطر نے اعلان کیا ہے کہ 15 ستمبر کو اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس دوحہ میں منعقد ہوگا، جس کی میزبانی میں پاکستان شریک میزبان ہوگا۔ اس اجلاس کو خطے کے موجودہ حالات کے تناظر میں…