کابل / پکتیکا (انٹرنیشنل نیوز ڈیسک) — افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ضلع جانی خیل میں ایک طالبان عدالت نے عبدالعلیم خاموش نامی اسکول ٹیچر کو سزائے موت سنائی ہے۔ طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ترجمان سیف الاسلام خیبر نے بتایا ہے کہ عبدالعلیم نے “اسلامی شعائر اور بالخصوص پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی” کرنے کا اعتراف کیا تھا، جس پر اس کو گرفتار کیا گیا تھا عبدالعلیم کو سزائے موت کی سزا قریب ۲۰ دن قبل ہونے والی گرفتاری کے بعد سنائی گئی، جس کے اسباب شوریٰ سے واضح نہیں کیے گئے ۔مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ وہ ایک اسکول ٹیچر تھے اور انہیں "دینی تعلیم اہم، مگر جدید تعلیم زیادہ ضروری” کہنے پر پابندِ سزائی کے طور پر ہٹایا گیا ۔بعض رپورٹس میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر انہیں حکومت مخالفت کے الزام میں دو سال قید کی سزا دی گئی، تاہم بعد ازاں الزامات کو توہینِ رسالت میں بدل کر سزائے موت دی گئی ۔اس واقعے کو طالبان کے چار سالہ اقتدار میں توہینِ مذہب کے خلاف پہلی بار موت کی سزا کے طور پر ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے عدالتی عمل میں شفافیت نہ ہونے پر شدید تنقید کی ہے اور عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا
متعلقہ پوسٹ
کراچی، گلبائی میں فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق، ایک شخص زخمی
کراچی: شہر قائد میں گلبائی ٹول پمپ کے قریب بلوچ پاڑہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد جاں بحق افراد اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد کریم ولد عبدالقَیوم اور محمد…
بلوچستان میں بی ایل اے دہشت گرد حملے ناکام، سیکیورٹی فورسز کا کنٹرول برقرار
بدھ کے روز بلوچستان کے مختلف مقامات پر حملہ آوروں نے’’ہیرو 2.0‘‘ کے نام سے دہشت گرد حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا اور تواتر سے حملے کیے، تاہم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے تمام مقامات پر فوری ردعمل دیتے ہوئے حملوں کو ناکام بنادیا، دہشت گردوں کو پسپا کر کے چند گھنٹوں میں کنٹرول واپس حاصل کر لیا۔ سیکیورٹی…
پنجاب اسمبلی میں شدید ہنگامہ، اپوزیشن رکن کا حکومتی رکن پر تھپڑ، اجلاس ملتوی
لاہور( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے) پاکستان کی سب سے بڑی صوبائی اسمبلی ایک بار پھر سیاسی کشیدگی کا مرکز بن گئی، جب پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں بدل گئی۔ ایک اپوزیشن رکن نے حکومتی رکن کو ایوان کے اندر تھپڑ رسید کر دیا، جس کے بعد…
عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ اور امریکی پابندیوں کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خطرہماہرین کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں حالیہ اتار چڑھاؤ اور روس کی بڑی تیل کمپنیوں پر امریکا کی تازہ پابندیوں کے اثرات کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں تیل کی فراہمی میں ممکنہ کمی عالمی منڈی میں عدم استحکام پیدا کر سکتی…
خیبرپختونخوا اسمبلی سے صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے متفقہ قرارداد منظور
خیبرپختونخوا اسمبلی نے صوبہ ہزارہ کے حق میں قرارداد منظور کرلی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ عوام کے دیرینہ مطالبات کے پیش نظر وفاقی حکومت آئین پاکستان کے آرٹیکل 239 کے تحت صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے درکار آئینی عمل فوری طور پر شروع کرے۔ قرار داد کے متن میں درج ہے کہ صوبائی حکومت نئے صوبے…

