دوحا (نمائندہ خصوصی) – قطر کے دارالحکومت دوحا میں جاری پاکستانی آموں کی نمائش کو عوام اور سفارتی حلقوں کی بھرپور توجہ حاصل ہو رہی ہے۔ نمائش میں اب تک 600 من سے زائد پاکستانی آم فروخت ہو چکے ہیں جبکہ 59 ہزار سے زائد افراد اس منفرد ایونٹ کا دورہ کر چکے ہیں۔یہ نمائش 10 جولائی سے 19 جولائی تک جاری رہے گی، جس میں پاکستان سے تازہ درآمد شدہ آموں کی مختلف اقسام پیش کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ آم سے تیار کردہ جوس، اچار، مٹھائیاں اور دیگر اشیاء بھی لوگوں کی دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔نمائش میں اب تک 48 ممالک کے سفیروں نے شرکت کی ہے جبکہ 70 سے زائد پاکستانی تاجر اپنی مصنوعات کے ساتھ نمائش میں شریک ہیں۔نمائش کا مقصد نہ صرف پاکستانی آموں کو عالمی منڈی میں متعارف کرانا ہے بلکہ اس سے پاکستان اور قطر کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ مل رہا ہے۔منتظمین کے مطابق نمائش کو توقع سے بڑھ کر پذیرائی ملی ہے اور آئندہ سال اس کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے
متعلقہ پوسٹ
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال جنیوا پہنچ گئے، Gavi بورڈ میٹنگز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
اسلام آباد/جنیوا: وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال آج جنیوا پہنچ گئے جہاں وہ 2 سے 5 دسمبر 2025 تک ہونے والی Gavi بورڈ میٹنگز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ان اجلاسوں میں عالمی سطح پر ویکسین کی فراہمی، حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگراموں کی مضبوطی اور فنڈنگ سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے، جن میں…
بھارت روس سے تیل خرید کر یوکرین جنگ میں اس کی مدد کر رہا ہے: ٹرمپ کے مشیر کا الزام
واشنگٹن / نئی دہلی (انٹرنیشنل نیوز ایجنسی)امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بااثر مشیر اسٹیفن ملر نے بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ روس سے تیل خرید کر یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں روس کی مالی معاونت کر رہا ہے۔ایک بیان میں اسٹیفن ملر نے کہا کہ "صدر ٹرمپ نے بالکل واضح الفاظ میں کہا ہے…
آئی ایم ایف سربراہ کا پاکستان کے معاشی اصلاحاتی پروگرام پر اظہار اطمینان
عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کے معاشی اصلاحاتی پروگرام پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالیاتی نظم و ضبط، بیرونی مالیاتی ذخائر اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری آئی ہے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے وزیراعظم شہباز شریف سے…
اسرائیلی وزیرِ دفاع کی فوج کو ہدایت
( ویب ڈیسک)اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ غزہ سے اڑنے والی پتنگوں کو جنگی ہتھیار تصور کیا جائے۔ اسرائیل نے غزہ سے پتنگیں، غبارے اور ڈرونز اسرائیلی حدود کی جانب بھیجے جانے کے دعوے کے بعد حملے تیز کرنے کی دھمکی دے دی۔ اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ غزہ سے آنے…
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی گرفتاری کے لئے بھارت بھر میں احتجاج، جلوسوں کی الیکشن کمیشن دفاتر پر یلغار
(ویب ڈیسک) بھارت میں نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کا چمچا بن کر ووٹرز لسٹوں اور انتخابی عمل میں ہندوتوا کا جھاڑو پھیرنے کی مکروہ سازش کھل جانے کے بعد اب کھلم کھلا چیف الیکشن کمیشنر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس عوامی مطالبے کو لے کر اعتداد پسند سیاسی جماعت کانگرس نے چیف الیکشن کمیشن…
آئی ایم ایف کو بجلی مہنگی کرنے کی یقین دہانی، بجٹ سبسڈی 830 ارب تک محدود
حکومت کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بجلی مہنگی کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ بجٹ میں سبسڈی 830 ارب تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ بجٹ میں سبسڈی کو 830 ارب روپے تک محدود کرنے کے عزم کے ساتھ، پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے…

