اسلام آباد – صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے سعودی عرب کی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن الغریبی کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بحری تعاون کے اعتراف میں نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا ہے۔یہ اعلیٰ عسکری اعزاز ایوانِ صدر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران دیا گیا، جس میں پاک افواج کے سینئر افسران اور سعودی وفد کے ارکان نے شرکت کی۔ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق، یہ اعزاز پاک-سعودی بحری تعلقات کو مضبوط بنانے میں وائس ایڈمرل الغریبی کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں عطا کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔تقریب کے دوران پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران نے بھی سعودی نیول چیف کے دورۂ پاکستان کو دو طرفہ عسکری تعلقات کے فروغ کے لیے اہم قرار
متعلقہ پوسٹ
انصاف کی منتظر بلوچستان کی ایک دختر
بلوچستان میں ایک بار پھر ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے نظامِ انصاف پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ رشتہ نہ دینے پر ایک خاندان کے سات افراد کو قتل کیا جا چکا ہے، مگر قاتل آزاد ہے۔ خضدار سے تعلق رکھنے والی اسما جتک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ ہاتھ…
بنگلہ دیش میں الیکشن، کروڑوں ووٹوں کی گنتی شروع
بنگلہ دیش میں جمعرات کو اہم قومی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی، جس میں کروڑوں لوگوں نے نئے حکومت کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے۔ یہ انتخابات 2024 میں طویل عرصے تک وزیراعظم رہنے والی شیخ حسینہ کی جین زی کی قیادت میں ہونے والی بڑے پیمانے کی بغاوت کے نتیجے میں برطرفی کے بعد ہو…
Pakistani researcher among team behind China’s new low-cost UVC detection technology
A Pakistani researcher working with China’s National Nanotech Innovation Center in Guangzhou has participated in the development of a potentially cost-effective approach to solar-blind ultraviolet-C (UVC) detection. Dr. Ali Imran, a Pakistani researcher and Director of Research and Development at the center, has been involved in the research and development work behind the device architecture. The team focused on optimizing…
ایس آئی آر کے سلسلے میں ’بیداری پیدا‘ کرنے کی آڑ میں بی جے پی کے ’اسلامو فوبک‘ بول
دہلی سمیت کئی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جاری ایس آئی آر عمل کے درمیان، دہلی بی جے پی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس عمل کے پس پردہ اسلامو فوبک پوسٹ شیئر کرنے کے الزام لگ رہے ہیں۔ زمینی سطح پر ایس آئی آرسے متعلق انسانی اور انتظامی مسائل مسلسل سامنے آ رہے ہیں، لیکن بی…
خیبر پختونخوا؛ ڈرون حملوں سے بچاؤ کے لیے تھانوں اور چیک پوسٹوں پر آئرن جالیاں نصب
ڈرون حملوں سے بچاؤ کے لیے خیبر پختونخوا پولیس نے نیا طریقہ اپناتے ہوئے تھانوں اور چیک پوسٹوں پر آئرن جالیاں نصب کر دیں۔ حساس تھانوں کی چوکیوں پر مچھلی پکڑنے والے جال لگا دیے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق ڈرون کاپٹر کے حملوں کے خطرات کے پیش نظر اقدام اٹھایا گیا، جالیاں نصب کرنے سے نقصان کم سے کم…
چارسدہ پولیس کی کارروائی؛ اسلحے کی نوک پر اغوا لڑکی ہنگو سے بازیاب، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
خیبرپختونخو کے علاقے چارسدہ کی سرڈھیری پولیس نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی نوک پر اغوا ہونے والی 16 سالہ لڑکی کو ضلع ہنگو سے بحفاظت بازیاب کرلیا اور کارروائی کے دوران ایک خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) چارسدہ رفعت اللہ خان نے سٹی پولیس اسٹیشن میں اہم پریس کانفرنس…

