پی ٹی آئی سے نکالے گئے شیر افضل مروت کی واپسی کا امکان، پارٹی کے اندر سے حمایت مل گئی

اسلام آباد انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے

پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں، کیونکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اکثریت نے ان کی حمایت کر دی۔ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت نے اجلاس میں شرکت کی اور کہا کہ اگر پارٹی اراکین ان پر تنقید نہیں کریں گے تو وہ بھی جواب نہیں دیں گے۔ نثار جٹ، اسامہ میلہ، خرم ورک اور شاندانہ گلزار سمیت کئی رہنماؤں نے ان کے حق میں رائے دی۔شاندانہ گلزار نے مؤقف اختیار کیا کہ بیرون ملک بیٹھ کر شہباز گل اور شہزاد اکبر پارٹی رہنماؤں کے خلاف بیانات دیتے ہیں، مگر انہیں کوئی شوکاز نوٹس نہیں دیا گیا، جو انصاف کے خلاف ہے۔اسد قیصر نے واضح کیا کہ حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، پارلیمانی پارٹی کی سفارشات ان کے سامنے رکھی جائیں گی۔

متعلقہ پوسٹ