غزہ — فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے غزہ پٹی پر مکمل کنٹرول کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے اسے نسل کشی اور جبری بے دخلی کی سازش قرار دیا ہے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حماس نے نیتن یاہو کے فاکس نیوز انٹرویو کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیانات غزہ جنگ بندی مذاکرات سے پسپائی کا ثبوت ہیں اور ظاہر کرتے ہیں کہ وہ ذاتی مفادات اور انتہا پسند ایجنڈے کے لیے اسرائیلی مغویوں کی قربانی دینے پر بھی آمادہ ہیں۔حماس نے واضح کیا کہ غزہ قابض قوتوں کے کسی بھی منصوبے کے خلاف مزاحمت جاری رکھے گا اور فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کی بھاری قیمت اسرائیل کو چکانی پڑے گی۔خیال رہے کہ نیتن یاہو نے اپنے انٹرویو میں غزہ پر مکمل قبضے کے منصوبے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقدام حماس کے خاتمے اور علاقے کو عرب حکام کے حوالے کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ پوسٹ
امریکا کے یار تباہی کے لیے ہو جائیں تیار، عرب ممالک کو ایران کی دھمکی
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے دوران ایران نے عرب ممالک کو سخت اور براہِ راست انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی سرزمین سے امریکی فوجی اہلکاروں اور تنصیبات کو ہٹایا جائے بصورت دیگر انہیں ایران کے سخت اور کچل دینے والے فوجی ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایران کے پاسداران انقلاب کے سیاسی…
ایران-امریکا مذاکرات: تہران نے سپریم لیڈر سے مشاورت کے لیے مہلت مانگ لیتہران
/واشنگٹن — ایران اور امریکا کے درمیان جاری جوہری مذاکرات ایک اہم موڑ پر آ گئے ہیں۔ ایران نے ثالث ممالک کو آگاہ کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے پیش کردہ نظر ثانی شدہ تجاویز پر سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے مشاورت کے لیے چند دن کا وقت درکار ہے۔ایک معروف امریکی اخبار نے باخبر ذرائع…
سوات میں اسپتال سے نومولود بچی کے اغوا
سوات کے علاقے سیدو شریف سینٹرل اسپتال سے نومولود بچی کے اغوا کا واقعہ پیش آیا جس پر پولیس نے بچے کو بازیاب کروالیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچی کو بحفاظت بازیاب کرکے مبینہ طور پر اغوا میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار خاتون کی شناخت رقیہ زوجہ گل نواب کے…
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عالمی یومِ انصاف پر پیغام
لاہور (نمائندہ خصوصی) — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ انصاف کے موقع پر ایک خصوصی پیغام میں انصاف کی اہمیت اور حکومت پنجاب کے عزم کا اعادہ کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا: "جہاں انصاف کا چراغ بجھ جائے، وہاں ظلم کی تاریکی پورے معاشرے کو نگل لیتی ہے۔ انصاف وہ سورج ہے جس کی روشنی…
کنیڈا کا امریکہ پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان، تجارتی جنگ میں شدت
اوٹاوا: کنیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے واشنگٹن کی جانب سے ۲۰؍ ارب ڈالر مالیت کی کنیڈین مصنوعات پر ۵۰؍ فیصد محصول عائد کیے جانے کے بعد امریکہ کے خلاف جوابی محصولات کا اعلان کر دیا ہے۔کارنی نے سنیچر کو اوٹاوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے کنیڈین محصولات امریکی اسٹیل، ڈیری اور الیکٹرانکس سمیت دیگر صنعتوں…
kp earthquake – ایکسپریس اردو
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن ہے۔ زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 73 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور اور گردونواح سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں…

