فائزہ یونس:( نمائندہ خصوصی پاکستان )
حالیہ حادثے کے بعد پاک فوج اور مقامی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے بھرپور انداز میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔ فوجی جوان شہری انتظامیہ اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر دن رات امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق فوجی ٹیمیں فوری طبی امداد فراہم کر رہی ہیں، جبکہ زخمیوں کو نزدیکی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملبہ ہٹانے کا عمل بھی جاری ہے تاکہ بند راستے کھولے جا سکیں اور متاثرہ علاقوں تک بروقت رسائی ممکن ہو۔
متاثرہ خاندانوں میں راشن پیکجز تقسیم کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں غذائی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے، جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں جدید آلات اور مقامی رضاکاروں کی مدد سے سرگرم عمل ہیں۔
پاک فوج اور مقامی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ریلیف آپریشن کا مقصد متاثرہ عوام کو ہر ممکن سہولت اور مدد فراہم کرنا ہے تاکہ مشکل گھڑی میں ان کے دکھ درد بانٹا جا سکے اور ان کی جلد بحالی ممکن بنائی جا سکے۔