وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں جُڑے ہیں اور انہیں مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ صدر اردوان نے بھی پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا
