یومِ دفاع: شہیدوں اور غازیوں کی قربانیوں کو سلام

FB IMG 1757173790320




6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا وہ دن ہے جب پاک فوج کے جانبازوں نے اپنے خون سے وفا کی داستان رقم کی۔ اس دن بزدل دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا کر وطنِ عزیز کی حرمت کا دفاع کیا گیا۔
قوم آج کے دن ان شہیدوں اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے پاکستان کی ڈھال بن کر اپنی جانیں قربان کیں اور تاریخ کو امر کر دیا۔ یومِ دفاع پاکستان نہ صرف عسکری بہادری کی علامت ہے بلکہ یہ دن اس عزم کی تجدید بھی ہے کہ قوم ہر چیلنج کے مقابلے میں متحد ہے۔
"اللہ اکبر کے دم سے۔۔۔ میرا پاکستان زندہ باد” کا نعرہ آج بھی ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔

متعلقہ پوسٹ