راولپنڈی :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کے روز راولپنڈی میں اہم ترین ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر انہوں نے یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی اور منصوبے کو خطے میں ٹریفک مسائل کے مستقل حل کے لیے سنگِ میل قرار دیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فلائی اوور کی تعمیر سے اسلام آباد ایکسپریس وے، جی ٹی روڈ اور رنگ روڈ سے جُڑے راستوں پر ٹریفک کے دباؤ میں نمایاں کمی آئے گی، جبکہ شہریوں کو آمدورفت میں بڑی سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزرا، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
