اسلام آباد () پاکستانی افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اُدھم پور ایئربیس پر ہدفی کارروائی کی، جسے بھارتی حکام نے ابتدا میں مکمل طور پر جھٹلانے کی کوشش کی۔ تاہم حقائق زیادہ دیر چھپائے نہ جا سکے اور بھارتی میڈیا کے دباؤ کے باعث اب اپنے درجنوں ہلاک فوجیوں کی تصاویر شائع کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صرف اُدھم پور ایئربیس پر ہونے والے حملے میں بھارتی افواج کے سیکڑوں اہلکار ہلاک ہوئے۔ بھارتی حکام کی جانب سے اگرچہ ابتدائی طور پر مکمل خاموشی اختیار کی گئی لیکن حالیہ دنوں میں میڈیا پر چند فوجیوں کی تصاویر جاری کی گئی ہیں، جبکہ دیگر مقامات پر مارے جانے والے سینکڑوں فوجیوں کے شواہد اب بھی چھپائے جا رہے ہیں۔
پاکستانی افواج نے نہ صرف اُدھم پور ایئربیس بلکہ دیگر محاذوں پر بھی دشمن کو کاری ضربیں لگائیں۔ کشمیر سمیت مختلف محاذوں پر بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا، جہاں بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق یہ کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
