لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان نے ایشیا کپ کے اہم میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو 42 رنز سے شکست دے دی اور سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محتاط انداز میں کھیل پیش کیا اور مقررہ اوورز میں 147 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔ جواب میں یو اے ای کی ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی اور 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستانی باؤلرز نے شاندار نپی تلی باؤلنگ کی، ہر موقع پر دباؤ برقرار رکھا اور حریف بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ فیلڈرز نے بھی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
اس جیت کے بعد پاکستان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق یہ فتح ٹیم کے اعتماد میں اضافہ کرے گی اور آئندہ میچز کے لیے حوصلہ بلند کرے گی۔

پاکستان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پہنچ گیا 3

