ملک میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

FB IMG 1759391799784 1



کراچی — پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (APSGJA) کے مطابق پیر کو فی تولہ سونا 3,500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے جبکہ 10 گرام سونا 3,001 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 51 ہزار 747 روپے کا ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق یہ اضافہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں تیزی کے بعد ہوا، جہاں سونا 35 ڈالر اضافے سے بڑھ کر 3,890 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
ایسوسی ایشن کے صدر قاسم شکارپوری نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں معمولی اتار چڑھاؤ کے باوجود عالمی سطح پر رجحان مسلسل اوپر جا رہا ہے۔ انہوں نے اس اضافے کی وجہ عالمی غیر یقینی صورتِ حال، امریکی ڈالر کی کمزوری، امریکی حکومت کے ممکنہ شٹ ڈاؤن کے خدشات اور فیڈرل ریزرو کی جانب سے سود کی شرح میں مزید کمی کے امکانات کو قرار دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرمایہ کار غیر یقینی معاشی حالات میں سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہوئے اس کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں، جس سے قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے

متعلقہ پوسٹ