افغانستان میں انٹرنیٹ بندش کی افواہیں، طالبان حکومت کی تردید

FB IMG 1759392738623 1



کابل — طالبان حکومت نے بدھ کے روز ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ طالبان حکام نے پاکستانی صحافیوں کے ساتھ ایک واٹس ایپ گروپ میں جاری بیان میں کہا کہ انٹرنیٹ پر پابندی سے متعلق افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں۔
بیان کے مطابق ملک میں استعمال ہونے والی پرانی فائبر آپٹک کیبلز خستہ حال ہو چکی ہیں جنہیں نئی کیبلز سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔ طالبان حکام نے کہا کہ اس تکنیکی کام کے باعث انٹرنیٹ میں مسائل سامنے آ رہے ہیں۔
البتہ طالبان حکومت نے یہ وضاحت نہیں کی کہ انٹرنیٹ سروس کب اور کس طرح مکمل طور پر بحال کی جائے گی یا یہ عمل کتنا طویل ہو سکتا ہے۔
انٹرنیٹ کی بندش کی خبروں پر عوامی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں صارفین کو سروس میں تعطل کا سامنا ہے۔

متعلقہ پوسٹ