پاکستان کی شاندار فتح، جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست

FB IMG 1760518708377 1


کراچی — پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 93 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
پاکستانی بالرز نے چوتھی اننگ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 276 رنز کے ہدف تک پہنچنے سے روک دیا۔ مہمان ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور صرف دو بلے باز نمایاں کارکردگی دکھا سکے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے چار، چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، جب کہ ساجد خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
میچ کی پہلی اننگ میں پاکستان نے بیٹنگ اور بالنگ دونوں شعبوں میں عمدہ کھیل پیش کیا، تاہم دوسری اننگ میں بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی تھی۔ اس کے باوجود بالرز کی نپی تلی کارکردگی نے ٹیم کو فتح دلا دی۔

متعلقہ پوسٹ